تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجہم حجابات سے نہیں مایوس
جلوہ پیش نگاہ رکھتے ہیں
روز اک تازہ غم دہر ہے نازل تابشؔ
ایک طوفان بلا نے مرا گھر دیکھ لیا
بخش دے گا وہ بخشنے والا
بس یہ عذر گناہ رکھتے ہیں
کوئی عالم ہو حضرت تابشؔ
کج ہمیشہ کلاہ رکھتے ہیں
غم وسیلہ ہے اور تو مقصود
ہم یہ منزل یہ راہ رکھتے ہیں
کشاکش غم آزادیٔ و اسیری میں
ہر آشیاں پہ کوئی عالم قفس گزرا
یہ مصلحت کہ کہیں دہر ہے کہیں فردوس
وہی جو عالم دل ہم پہ ہم نفس گزرا
عجب نہیں کہ حیات دوام بھی بخشے
وہ ایک لمحۂ فرقت جو اک برس گزرا
ہجوم جلوہ و نیرنگیٔ تمنا سے
تمام موسم گل موسم ہوس گزرا
بند غم مشکل سے مشکل تر کھلا
ہم سے جب کوئی پری پیکر کھلا
دیکھنے میں وہ نگاہ لطف تھی
کس سے پوچھیں زخم دل کیوں کر کھلا
ایک جلوہ دکھا نہیں سکتے
وہ جو اک جلوہ گاہ رکھتے ہیں
میری وحشت نے نکالے جب سے پاؤں
ایک صحرا صحن کے اندر کھلا
مل گئی وحشی کو سودا سے نجات
در کھلا دیوار میں یا سر کھلا
غم مآل رہا عرض شوق سے پہلے
اس ایک بات پہ کیا کیا نہ پیش و پس گزرا
ہر اک داغ دل شمع ساں دیکھتا ہوں
تری انجمن ضو فشاں دیکھتا ہوں
نو امیدی سے بندھی تابشؔ امید
ابر غم دل پر بہت گھر کر کھلا
کوئی جادہ ہے نہ منزل ہے کوئی
سب فریب راہی و رہبر کھلا
یہ زلیخائی! کہ یوسف کے لئے
مصر کا بازار ہے گھر گھر کھلا
ہے قیامت اس کی مژگاں کا خیال
رکھ دیا ہے دل میں اک نشتر کھلا