تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجعذاب ٹوٹے دلوں کو ہر اک نفس گزرا
شکستہ پا تھے گراں مژدۂ جرس گزرا
رہ طلب میں ہیں در ماندہ راہبر تابشؔ
یہی ہے حال تو یہ قافلہ بھی بس گزرا
فریب تصور ہے قید قفس ہے
ہر اک شاخ پر آشیاں دیکھتا ہوں
جاں ستانی کے نئے انداز ہیں
ہاتھ میں غمزے کے ہے خنجر کھلا
تعین سے آزاد ہیں میرے سجدے
جبیں پر ترا آستاں دیکھتا ہوں
میں راہ طلب کا ہوں پسماندہ رہرو
غبار رہ کارواں دیکھتا ہوں
پلا کر مجھے محرم ہوش رکھا
یہ اعجاز پیر مغاں دیکھتا ہوں
باندازۂ ذوق ایذا پسندی
اسے آج میں مہرباں دیکھتا ہوں
یوں نقاب رخ مقابل سے اٹھی
چشم صد نظارہ مشکل سے اٹھی
بازگشت شور غرقابی سہی
کوئی تو آواز ساحل سے اٹھی
قافلے ہیں کتنے درماندہ خرام
گرد راہوں سے نہ منزل سے اٹھی
مری زندگی محرم غم ہے تابشؔ
نفس کو بہ رنگ فغاں دیکھتا ہوں
سر سے بھی گزری ہے طوفاں کی طرح
جب بھی کوئی موج خوں دل سے اٹھی
چشم نظارہ سے مانند حجاب
تہمت نظارہ مشکل سے اٹھی
شرمندہ ہم جنوں سے ہیں ایک ایک تار کے
کیا کیجیے کہ دن ہیں ابھی تک بہار کے
اے عمر شوق دیکھیے ملتا ہے کیا جواب
ہم نے کسی کا نام لیا ہے پکار کے
تھام کر دل کیا اٹھے ارباب درد
اک قیامت تیری محفل سے اٹھی
سرگشتۂ الم ہو کہ شوریدہ سر کوئی
احساں ہیں اہل شوق پہ دیوار یار کے
بہت جبین و رخ و لب بہت قد و گیسو
طلب ہے شرط سکوں کے ہزار ہا پہلو
ہزار دشت بلا حلقۂ اثر میں ہیں
مرا جنوں ہے کہ چشم غزال کا جادو