تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجشرم روکے ہے ادھر شوق ادھر کھینچے ہے
کیا خبر تھی کبھی اس دل کی یہ حالت ہوگی
کوئی کس پہ تڑپے کوئی کس پہ روئے
ادھر دل جلا ہے ادھر آشیانہ
ہمیں بھی نہیں علم ہم جس پہ روئے
وہ بیتی رتیں ہیں کہ آتا زمانہ
کوئی ہم راز تو پاؤں کوئی ہمدم تو ملے
دل کی دھڑکن کے اشارات کسے پیش کروں
رنگ اور بھید ذات اور مذہب جو بھی ہو آدمی سے کمتر ہے
اس حقیقت کو تم بھی میری طرح مان جاؤ تو کوئی بات بنے
حرف انکار سر بلند رہا
ضعف اقرار تک نہیں پہنچا
جگمگاتے ہیں افق پر یہ ستارے لیکن
راستہ منزل ہستی کا مہیب آج بھی ہے
زندگی بھیکھ میں نہیں ملتی زندگی بڑھ کے چھینی جاتی ہے
اپنا حق سنگ دل زمانہ سے چھین پاؤ تو کوئی بات بنے
طبقوں سے نکل کر ہم فرقوں میں نہ بٹ جائیں
بن کر نہ بگڑ جائے تقدیر غلاموں کی
فن جو نادار تک نہیں پہنچا
ابھی معیار تک نہیں پہنچا
یوں ہی دل نے چاہا تھا رونا رلانا
تری یاد تو بن گئی اک بہانہ
عدل گاہیں تو دور کی شے ہیں
قتل اخبار تک نہیں پہنچا
کون جانے یہ ترا شاعر آشفتہ مزاج
کتنے مغرور خداؤں کا رقیب آج بھی ہے
سر مقتل جنہیں جانا تھا وہ جا بھی پہنچے
سر منبر کوئی محتاط خطیب آج بھی ہے
اہل دانش نے جسے امر مسلم مانا
اہل دل کے لیے وہ بات عجیب آج بھی ہے
نفس کے لوچ میں رم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
حیات ساغر سم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
تری نگاہ مرے غم کی پاسدار سہی
مری نگاہ میں غم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
مری ندیم محبت کی رفعتوں سے نہ گر
بلند بام حرم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
یہ تری یاد ہے یا میری اذیت کوشی
ایک نشتر سا رگ جاں کے قریب آج بھی ہے
نئے جہان بسائے ہیں فکر آدم نے
اب اس زمیں پہ ارم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے