تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجیہ اجتناب ہے عکس شعور محبوبی
یہ احتیاط ستم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
ادھر بھی ایک اچٹتی نظر کہ دنیا میں
فروغ محفل جم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
مرے شعور کو آوارہ کر دیا جس نے
وہ مرگ شادی و غم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
غم دل ہے اور غم زندگی بھی
نہ اس کا ٹھکانہ نہ اس کا ٹھکانہ
یہ بے رخئ فطرت محبوب کے شاکی
اتنا بھی نہ سمجھے کہ ادا بھی ہے کوئی چیز
گو مسلک تسلیم و رضا بھی ہے کوئی چیز
پر غیرت ارباب وفا بھی ہے کوئی چیز
جو لطف مے کشی ہے نگاروں میں آئے گا
یا با شعور بادہ گساروں میں آئے گا
پونچھ کر اشک اپنی آنکھوں سے مسکراؤ تو کوئی بات بنے
سر جھکانے سے کچھ نہیں ہوگا سر اٹھاؤ تو کوئی بات بنے
عبرت کدۂ دہر میں اے تارک دنیا
لذت کدہ جرم و خطا بھی ہے کوئی چیز
کھلتا ہے ہر اک غنچۂ نو جوش نمو سے
یہ سچ ہے مگر لمس ہوا بھی ہے کوئی چیز
لپکے گا گریباں پہ تو محسوس کرو گے
اے اہل دول دست گدا بھی ہے کوئی چیز
وہ جس کو خلوتوں میں بھی آنے سے عار ہے
آنے پہ آئے گا تو ہزاروں میں آئے گا
نفرتوں کے جہاں میں ہم کو پیار کی بستیاں بسانی ہے
دور رہنا کوئی کمال نہیں پاس آؤ تو کوئی بات بنے
ہم نے خزاں کی فصل چمن سے نکال دی
ہم کو مگر پیام بہاروں میں آئے گا
اس دور احتیاج میں جو لوگ جی لئے
ان کا بھی نام شعبدہ کاروں میں آئے گا
جو شخص مر گیا ہے وہ ملنے کبھی کبھی
پچھلے پہر کے سرد ستاروں میں آئے گا
ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوس
خاموش مگر طبع خود آرا نہیں ہوتی
نالاں ہوں میں بیداریٔ احساس کے ہاتھوں
دنیا مرے افکار کی دنیا نہیں ہوتی
معمورۂ احساس میں ہے حشر سا برپا
انسان کی تذلیل گوارا نہیں ہوتی
گیا تو اس طرح گیا کہ مدتوں نہیں ملا
ملا جو پھر تو یوں کہ وہ ملال میں ملا مجھے