تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجدن میں پریوں کی کوئی کہانی نہ سن
جنگلوں میں مسافر بھٹک جائیں گے
کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے
جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ترا نام لے کے پکار لوں
ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوں
مرا لفظ لفظ ہو آئنہ تجھے آئنے میں اتار لوں
وہ مسکراتی ہوئی دھوپ جیسی آنکھوں میں
گھنیری پلکوں کے پیچھے نمی سی ہوتی ہے
اگر آسماں کی نمائشوں میں مجھے بھی اذن قیام ہو
تو میں موتیوں کی دکان سے تری بالیاں ترے ہار لوں
گھر سے نکلے اگر ہم بہک جائیں گے
وہ گلابی کٹورے چھلک جائیں گے
کہیں اور بانٹ دے شہر میں کہیں اور بخش دے عزتیں
مرے پاس ہے مرا آئنہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں
مری آنکھوں میں آنسو کی طرح اک رات آ جاؤ
تکلف سے بناوٹ سے ادا سے چوٹ لگتی ہے
میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہوا
ذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر ترے ساتھ شام گزار لوں
مری ہنسی سے اداسی کے پھول کھلتے ہیں
میں سب کے ساتھ ہوں لیکن جدا سا لگتا ہوں
میں شبنم کی زباں سے پھول کی آواز سنتا ہوں
عجب احساس ہے اپنی صدا سے چوٹ لگتی ہے
محبت سے عنایت سے وفا سے چوٹ لگتی ہے
بکھرتا پھول ہوں مجھ کو ہوا سے چوٹ لگتی ہے
سبھی سے ان دنوں روٹھا ہوا سا لگتا ہوں
میں اپنے آپ کو اب بے وفا سا لگتا ہوں
تمام رات برستی ہے ریت پر شبنم
میں اپنے چاند سے جب بھی خفا سا لگتا ہوں
تجھے خود اپنی مجبوری کا اندازہ نہیں شاید
نہ کر عہد وفا عہد وفا سے چوٹ لگتی ہے
سبھی سے ان دنوں روٹھا ہوا سا لگتا ہوں
میں اپنے آپ کو اب بے وفا سا لگتا ہوں
نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہ
لکھتے لکھتے ترے ہاتھ تھک جائیں گے
چمک رہا تھا یہ چہرہ کسی کی آنکھوں میں
میں آئنے میں کوئی دوسرا سا لگتا ہوں
مری تلاش بدستور اب بھی جاری ہے
وہ مل گیا ہے میں کھویا ہوا سا لگتا ہوں
تمام رات میں گرتی ہوئی حویلی میں
دلوں سے نکلی ہوئی بد دعا سا لگتا ہوں