تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجتمام رات میں گرتی ہوئی حویلی میں
دلوں سے نکلی ہوئی بد دعا سا لگتا ہوں
میں وہ خزانہ ہوں حق دار جس کی دنیا ہے
ہزار حصوں میں بانٹا ہوا سا لگتا ہوں
نام ہم نے لکھا تھا آنکھوں میں
آنسوؤں نے مٹا دیا ہوگا
مری ہنسی سے اداسی کے پھول کھلتے ہیں
میں سب کے ساتھ ہوں لیکن جدا سا لگتا ہوں
چمک رہا تھا یہ چہرہ کسی کی آنکھوں میں
میں آئنے میں کوئی دوسرا سا لگتا ہوں
آس ہوگی نہ آسرا ہوگا
آنے والے دنوں میں کیا ہوگا
میں تجھے بھول جاؤں گا اک دن
وقت سب کچھ بدل چکا ہوگا
دم گھٹا جا رہا ہے سینے میں
کوئی بجھتا ہوا دیا ہوگا
پت جھڑوں کی کہانیاں پڑھنا
سارا منظر کتاب سا ہوگا
آسماں بھر گیا پرندوں سے
پیڑ کوئی ہرا گرا ہوگا
تلوار سے کاٹا ہے پھولوں بھری ڈالوں کو
دنیا نے نہیں چاہا ہم چاہنے والوں کو
چڑیوں کے لئے چاول پودوں کے لئے پانی
تھوڑی سی محبت دے ہم چاہنے والوں کو
کتنا دشوار تھا سفر اس کا
وہ سر شام سو گیا ہوگا
میں آگ تھا پھولوں میں تبدیل ہوا کیسے
بچوں کی طرح چوما اس نے مرے گالوں کو
اخلاق وفا چاہت سب قیمتی کپڑے ہیں
ہر روز نہ اوڑھا کر ان ریشمی شالوں کو
اب راکھ بٹوریں گے الفاظ کے سوداگر
میں آگ پہ رکھ دوں گا نایاب رسالوں کو
برسات کا موسم تو لہرانے کا موسم ہے
اڑنے دو ہواؤں میں بکھرے ہوئے بالوں کو
شعر میرے کہاں تھے کسی کے لیے
میں نے سب کچھ لکھا ہے تمہارے لیے
مولا مجھے پانی دے میں نے نہیں مانگا تھا
چاندی کی صراحی کو سونے کے پیالوں کو
ہم سفر نے مرا ساتھ چھوڑا نہیں
اپنے آنسو دئے راستے کے لیے