تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجخیل خوباں سے ایک میں بھی نہیں
آپ کے حسن لاجواب کے رنگ
نہیں توبہ کی خیر ہیں جو یہی
جوش ہنگامۂ سحاب کے رنگ
فصل گل میں پڑیں تو خوب کھلیں
خرقۂ زہد پر شراب کے رنگ
کل کے مقبول آج ہیں مردود
آہ اس دور انقلاب کے رنگ
قابل دید ہیں وصال کی شب
آرزو ہائے کامیاب کے رنگ
شوق مے دل میں لب پہ ہجو شراب
ہم پہ روشن ہیں سب جناب کے رنگ
چہرۂ عاشقی ہے پژمردہ
کیا ہوئے وہ مئے شباب کے رنگ
لگا دو آگ عذر مصلحت کو
کہ ہے بے زار اس شے سے مرا دل
جفاکاری ہے تسلیم ستم بھی
نہ ہوگا تابع جور و جفا دل
نہ پہنچے گی کبھی کیا گوش گل تک
قفس سے اڑ کے فریاد عنا دل
بڑی درگاہ کا سائل ہوں حسرتؔ
بڑی امید ہے میری بڑا دل
مٹے افکار گوناگوں کے جھگڑے
ترے غم کو نہ دے کیونکر دعا دل
تو انائے صداقت ہے تو ہرگز
نہ ہوگا پیرو باطل مرا دل
حسرتؔ یہ وہ غزل ہے جسے سن کے سب کہیں
مومنؔ سے اپنے رنگ کو تو نے ملا دیا
اب وہ ہجوم شوق کی سرمستیاں کہاں
مایوسئ فراق نے دل ہی بجھا دیا
اس حیلہ جو نے وصل کی شب ہم سے روٹھ کر
نیرنگ روزگار کا عالم دکھا دیا
تاباں جو نور حسن بہ سیمائے عشق ہے
کس درجہ دل پذیر تماشائے عشق ہے
شاہ و گدا کا فرق نہیں عہد حسن میں
اب جس کو دیکھیے اسے دعوائے عشق ہے
ارباب ہوش جتنے ہیں بیمار عقل ہیں
ان کے لیے ضرور مداوائے عشق ہے
میں کیا ہوں ایک ذرۂ صحرائے اشتیاق
دل کیا ہے ایک قطرۂ دریائے عشق ہے