تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجخون ہو کر تو یہ دل آنکھ سے برسوں ٹپکا
نہ کوئی پر دل ناکام کا ارماں نکلا
آئنہ پیکر تصویر نگاہ مشتاق
جسے دیکھا تری محفل میں وہ حیراں نکلا
خوب دوزخ کی مصیبت سے بچے ہم حسرتؔ
اس کا داروغہ وہی یار کا درباں نکلا
نہیں معلوم کیا اے شاہ خوباں
تجھے کچھ حال اپنے مبتلا کا
مجھ کو حیرت ہے ہوا کیا دم رخصت ہمدم
جان نکلی مرے پہلو سے کہ جاناں نکلا
بجائے اسم اعظم آپ کا نام
وظیفہ ہے مرا صبح و مسا کا
غضب کا سامنا ہے عاشقوں کو
دیار حق میں افواج بلا کا
کہاں تک ناز اٹھائے آخر اے حسن
ہوس تیرے مزاج خود ستا کا
طلب میری بہت کچھ ہے، مگر کیا
کرم تیرا ہے اک دریا عطا کا
اٹھایا ہے مزا دل نے بہت کچھ
محبت کے غم راحت فزا کا
دعا میں ذکر کیوں ہو مدعا کا
کہ یہ شیوہ نہیں اہل رضا کا
گنہ گارو چلو عفو الٰہی
بہت مشتاق ہے عرض خطا کا
تری محفل میں اہل دل کو جلوہ
نظر آ جائے گا شان خدا کا
نثار ان پر ہوئے اچھے رہے ہم
تقاضا تھا یہی خوئے وفا کا
بھلا دیتی ہیں سب رنج و الم حیرانیاں میری
تری تمکین بے حد کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے
جفا کو بھی وفا سمجھو کہ حسرتؔ
تمہیں حق ان سے کیا چون و چرا کا
ستم ہو جائے تمہید کرم ایسا بھی ہوتا ہے
محبت میں بتا اے ضبط غم ایسا بھی ہوتا ہے
جفائے یار کے شکوے نہ کر اے رنج ناکامی
امید و یاس دونوں ہوں بہم ایسا بھی ہوتا ہے
تری دل داریوں سے صورت بیگانگی نکلی
خوشی ایسی بھی ہوتی ہے الم ایسا بھی ہوتا ہے
مرے پاس وفا کی بد گمانی ہے بجا تم سے
کہیں بے وجہ اظہار کرم ایسا بھی ہوتا ہے