تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجکیا پابند نے نالے کو میں نے
یہ طرز خاص ہے ایجاد میری
بھلا دو مجھ کو لیکن یاد رکھنا
ستائے گی تمہیں بھی یاد میری
رہنے دے جام جم مجھے انجام جم سنا
کھل جائے جس سے آنکھ وہ افسانہ چاہیے
دوزخ کو دیجیے نہ پراگندگی مری
شیرازۂ بہشت پریشاں نہ کیجئے
شاید یہی جہاں کسی مجنوں کا گھر بنے
ویرانہ بھی اگر ہے تو ویراں نہ کیجئے
پسند آنے لگی تھی سر بلندی
یہی تھی اولیں افتاد میری
باقی ہو جو بھی حشر یہیں پر اٹھائیے
مرنے کے بعد زیست کا ساماں نہ کیجئے
کیا ناخدا بغیر کوئی ڈوبتا نہیں
مجھ کو مرے خدا سے پشیماں نہ کیجئے
مر جائیے نہ کیجئے ذکر بہشت و حور
اب خواب کو بھی خواب پریشاں نہ کیجئے
ہے بت کدے میں بھی اسے ایمان کا خیال
کیوں اعتبار مرد مسلماں نہ کیجئے
ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گا
احساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے
آنکھیں سیہ مست چہرہ کتابی
بادہ شبانہ جام آفتابی
دنیا و دیں سے بیگانہ ہو جا
دیوانہ ہو جا بن جا شرابی
اسیری سے رہائی پانے والو
تمہیں پہنچے مبارک باد میری
ان کا بہانہ برجستہ گوئی
میرا تبسم حاضر جوابی
دیں دار کر کہ کافر بنا دے
یہ پردہ داری یہ بے حجابی
ہیں تخت دل پر سرکار ورنہ
تختہ الٹ دیں ہم انقلابی
ان تلخ آنسوؤں کو نہ یوں منہ بنا کے پی
یہ مے ہے خودکشید اسے مسکرا کے پی
گوارا ہے دوامی تلخ کامی
کسی میٹھی زباں والے نے مارا
آئینہ دیکھیے مری صورت نہ دیکھیے
میں آئینہ نہیں مجھے حیراں نہ کیجئے