تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجیہ شہر ہے کہ نمائش لگی ہوئی ہے کوئی
جو آدمی بھی ملا بن کے اشتہار ملا
دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگے
قدم قدم پہ یہ بستی تجارتیں مانگے
وہ چاند رہ گزر کا ساتھی جو تھا سفر تھا معجزہ نظر کا
ہر بار کی نظر سے روشن وہ معجزہ ہو یہ بات تو غلط ہے
کہاں ہر ایک کو آتی ہے راس بربادی
نئے سفر کی مسافت ذہانتیں مانگے
کوئی نہ ہو مرے ترے علاوہ بستی میں
کبھی کبھی یہی جذبہ رقابتیں مانگے
کوئی دھماکا کوئی چیخ کوئی ہنگامہ
لہو بدن کا لہو کی شباہتیں مانگے
چمکتے کپڑے مہکتا خلوص پختہ مکاں
ہر ایک بزم میں عزت حفاظتیں مانگے
سبھی اک دوسرے کے دکھ میں سکھ میں روتے ہنستے تھے
کبھی تھے ایک گھر کے چاند سورج ندیاں اور ہم
پھر گویا ہوئی شام پرندوں کی زبانی
آؤ سنیں مٹی سے ہی مٹی کی کہانی
ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہم
مسلسل لڑتے رہتے ہیں زمین و آسماں اور ہم
مورخ کی قلم کے چند لفظوں سی ہے یہ دنیا
بدلتی ہے ہر اک یگ میں ہماری داستاں اور ہم
کبھی آکاش کے تارے زمیں پر بولتے بھی تھے
کبھی ایسا بھی تھا جب ساتھ تھیں تنہائیاں اور ہم
جہاں نہ تیری مہک ہو ادھر نہ جاؤں میں
مری سرشت سفر ہے گزر نہ جاؤں میں
درختوں کو ہرا رکھنے کے ذمے دار تھے دونوں
جو سچ پوچھو برابر کے ہیں مجرم باغباں اور ہم
مرے بدن میں کھلے جنگلوں کی مٹی ہے
مجھے سنبھال کے رکھنا بکھر نہ جاؤں میں
مرے مزاج میں بے معنی الجھنیں ہیں بہت
مجھے ادھر سے بلانا جدھر نہ جاؤں میں
بلا وہ ٹل گئی صدقے میں جس کے شہر چڑھے
ہمیں ڈبو کے نہ اب کوئی خونی نہر چڑھے
کہیں پکار نہ لے گہری وادیوں کا سکوت
کسی مقام پہ آ کر ٹھہر نہ جاؤں میں
نہ جانے کون سے لمحہ کی بد دعا ہے یہ
قریب گھر کے رہوں اور گھر نہ جاؤں میں
بنا وہ چاند مصور تو اس پہ قید لگی
نہ اب مکانوں کی چھت پر وہ جان دہر چڑھے