تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجمری خوشیاں کبھی جس نام سے وابستہ تھیں
جانے کیوں آج اسی نام پہ رونا آیا
ہم سفر رہ گئے بہت پیچھے
آؤ کچھ دیر کو ٹھہر جائیں
مطربہ ایسا گیت چھیڑ کہ ہم
زندگی کے قریب ہو جائیں
خواب گل رنگ کے انجام پہ رونا آیا
آمد صبح شب اندام پہ رونا آیا
اب بھی منزل مرے قدموں کی تمنائی ہے
کیا کہوں حسرت یک گام پہ رونا آیا
یہی دیوار جدائی ہے زمانے والو
ہر گھڑی کوئی مقابل میں کھڑا رہتا ہے
دل کے ویرانے میں اک پھول کھلا رہتا ہے
کوئی موسم ہو مرا زخم ہرا رہتا ہے
ان کے شبہات میں کچھ اور اضافہ تھا شکیبؔ
اشک سادہ کے اس انعام پہ رونا آیا
کتنا چپ چاپ ہی گزرے کوئی میرے دل سے
مدتوں ثبت نشان کف پا رہتا ہے
لائق حسن نظر تھے نہ کبھی ان کے خطوط
آج محرومئ پیغام پہ رونا آیا
شب کو ہوگا افق جاں سے ترا حسن طلوع
یہ وہ خورشید ہے جو دن کو چھپا رہتا ہے
رونے والا تو کرے گا نہ کسی کا شکوہ
لاکھ کہئے غم ایام پہ رونا آیا
سارے در بند ہوئے شہر میں دیوانے پر
ایک خوابوں کا دریچہ ہی کھلا رہتا ہے
بھیگی ہوئی اک شام کی دہلیز پہ بیٹھے
ہم دل کے سلگنے کا سبب سوچ رہے ہیں
ٹوٹے ہوئے پتوں سے درختوں کا تعلق
ہم دور کھڑے کنج طرب سوچ رہے ہیں
کیا جانیے منزل ہے کہاں جاتے ہیں کس سمت
بھٹکی ہوئی اس بھیڑ میں سب سوچ رہے ہیں
ہم ابھرے بھی ڈوبے بھی سیاہی کے بھنور میں
ہم سوئے نہیں شب ہمہ شب سوچ رہے ہیں
بجھتی ہوئی شمعوں کا دھواں ہے سر محفل
کیا رنگ جمے آخر شب سوچ رہے ہیں
کہیں ایسا نہ ہو دم توڑ دیں حسرت سے دیوانے
قفس تک ان سے ملنے کو بہارو تم ہی آ جاؤ
سر رہ اب نہ یوں مجھ کو پکارو تم ہی آ جاؤ
ذرا زحمت تو ہوگی راز دارو تم ہی آ جاؤ