تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجمرقد میں اتارا ہمیں تیوری کو چڑھا کر
ہم مر بھی گئے پر نہ چھٹا بانکپن ان کا
اللہ رے فریب نظر چشم فسوں ساز
بندہ ہے ہر اک شیخ ہر اک برہمن ان کا
غیروں ہی پہ چلتا ہے جو اب ناز کا خنجر
کیوں بیچ میں لایا تھا مجھے بانکپن ان کا
دلچسپ ہی آفت ہے قیامت ہے غضب ہے
بات ان کی ادا ان کی قد ان کا چلن ان کا
وزن اب ان کا معین نہیں ہو سکتا کچھ
برف کی طرح مسلمان گھلے جاتے ہیں
علم نے رسم نے مذہب نے جو کی تھی بندش
ٹوٹی جاتی ہے وہ سب بند کھلے جاتے ہیں
داغ اب ان کی نظر میں ہیں شرافت کے نشاں
نئی تہذیب کی موجوں سے دھلے جاتے ہیں
گزری ہوئی باتیں نہ مجھے یاد دلاؤ
اب ذکر ہی جانے دو تم اے جان من ان کا
کوئی تاک میں ہے کسی کو ہے غفلت
کوئی جاگتا ہے کوئی سو رہا ہے
شیخ کو وجد میں لائی ہیں پیانوں کی گتیں
پیچ دستار فضیلت کے کھلے جاتے ہیں
اسی سوچ میں میں تو رہتا ہوں اکبرؔ
یہ کیا ہو رہا ہے یہ کیوں ہو رہا ہے
محروم ہی رہ جاتی ہے آغوش تمنا
شرم آ کے چرا لیتی ہے سارا بدن ان کا
کوئی ہنس رہا ہے کوئی رو رہا ہے
کوئی پا رہا ہے کوئی کھو رہا ہے
جنگ ہے جرم محبت ہے خلاف تہذیب
ہو چکا ولولۂ عہد جوانی پیدا
کھو گئی ہند کی فردوس نشانی اکبرؔ
کاش ہو جائے کوئی ملٹنؔ ثانی پیدا
عارض سے غرض ہم کو عنادل کو ہے گل سے
ہے کوچۂ معشوق ہمارا چمن ان کا
لطف چاہو اک بت نوخیز کو راضی کرو
نوکری چاہو کسی انگریز کو راضی کرو
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موت
مجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
لیڈری چاہو تو لفظ قوم ہے مہماں نواز
گپ نویسوں کو اور اہل میز کو راضی کرو
طاعت و امن و سکوں کا دل کو لیکن ہو جو شوق
صبر پر طبع ہوس انگیز کو راضی کرو