تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجسیل رنگ آ ہی رہے گا مگر اے کشت چمن
ضرب موسم تو پڑی بند بہاراں تو کھلا
لے کے آئی تو صبا اس گل چینی کا پیام
وہ سہی زخم کی صورت لب خنداں تو کھلا
ہوئے ہیں قافلے ظلمت کی وادیوں میں رواں
چراغ راہ کئے خوں چکاں جبینوں کو
تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحؔ
چل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو
آخر غم جاناں کو اے دل بڑھ کر غم دوراں ہونا تھا
اس قطرے کو بننا تھا دریا اس موج کو طوفاں ہونا تھا
آ ہی جائے گی سحر مطلع امکاں تو کھلا
نہ سہی باب قفس روزن زنداں تو کھلا
دل تلک پہنچے نہ پہنچے مگر اے چشم حیات
بعد مدت کے ترا پنجۂ مژگاں تو کھلا
ملی جب ان سے نظر بس رہا تھا ایک جہاں
ہٹی نگاہ تو چاروں طرف تھے ویرانے
درد کا درد سے رشتہ ہے چلو اے مجروحؔ
آج یاروں سے یہ اک عقدۂ آساں تو کھلا
کبھی اس پری کا ہے کچھ کبھی اس حسیں کی محفل
مجھے در بدر پھرایا مرے دل کی سادگی نے
یہ آگ اور نہیں دل کی آگ ہے ناداں
چراغ ہو کہ نہ ہو جل بجھیں گے پروانے
وہ جس کے گداز محنت سے پر نور شبستاں ہے تیرا
اے شوخ اسی بازو پہ تری زلفوں کو پریشاں ہونا تھا
آتی ہی رہی ہے گلشن میں اب کے بھی بہار آئی ہے تو کیا
ہے یوں کہ قفس کے گوشوں سے اعلان بہاراں ہونا تھا
ہر موڑ پہ مل جاتے ہیں ابھی فردوس و جناں کے شیدائی
تجھ کو تو ابھی کچھ اور حسیں اے عالم امکاں ہونا تھا
ارے مجھ پہ ناز والو یہ نیاز مندیاں کیوں
ہے یہی کرم تمہارا تو مجھے نہ دو گے جینے
میں کہ ایک محنت کش میں کہ تیرگی دشمن
صبح نو عبارت ہے میرے مسکرانے سے
ہے بھلا سا نام اس کا میں ابھی سے کیا بتاؤں
کیا بے قرار ہنس کر مجھے ایک آدمی نے
عام ہوگا اب ہم دم سب پہ فیض فطرت کا
بھر سکیں گے اب دامن ہم بھی اس خزانے سے
خودکشی ہی راس آئی دیکھ بد نصیبوں کو!
خود سے بھی گریزاں ہیں بھاگ کر زمانے سے
منچلے بنیں گے اب رنگ و بو کے پیراہن
اب سنور کے نکلے گا حسن کارخانے سے