تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجنالے نے ترے بلبل نم چشم نہ کی گل کی
فریاد مری سن کر صیاد بہت رویا
اور غزل اب کوئی سودا تو کہہ
یہ تو یوں ہی تھی میں نظر کر گیا
دل دار اس کو خواہ دل آزار کچھ کہو
سنتا نہیں کسو کی مرا یار کچھ کہو
تجھ قید سے دل ہو کر آزاد بہت رویا
لذت کو اسیری کی کر یاد بہت رویا
سوداؔ سے یہ میں پوچھا دل میں بھی کسی کو دوں
وہ کر کے بیاں اپنی روداد بہت رویا
شیریں نے کوہ کن سے منگائی تھی جوئے شیر
گر امتحاں ہے اس سے بھی دشوار کچھ کہو
غمزہ ادا نگاہ تبسم ہے دل کا مول
تم بھی اگر ہو اس کے خریدار کچھ کہو
اے ساکنان کنج قفس صبح کو صبا
سنتے ہیں جائے گی سوئے گلزار کچھ کہو
عالم کی گفتگو سے تو آتی ہے بوئے خوں
بندہ ہے اک نگہ کا گنہ گار کچھ کہو
ہر آن آ مجھی کو ستاتے ہو ناصحو
سمجھا کے تم اسے بھی تو یک بار کچھ کہو
بے وجہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا
کوئی دم کو پھولتا ہے یہ گل زار دیکھنا
سوداؔ موافقت کا سبب جانتا ہے یار
سمجھے مخالف اس کو کچھ اغیار کچھ کہو
نرگس کی طرح خاک میں میری اگیں ہیں چشم
ٹک آن کے یہ حسرت دیدار دیکھنا
کھینچے تو تیغ ہے حرم دل کے صید پر
اے عشق پر بھلا تو مجھے مار دیکھنا
پوچھے خدا سبب جو مرے اشتیاق کا
میری زباں سے ہو یہی اظہار دیکھنا
ہر نقش پا پہ تڑپے ہے یارو ہر ایک دل
ٹک واسطے خدا کے یہ رفتار دیکھنا
کرتا تو ہے تو آن کے سوداؔ سے اختلاط
کوئی لہر آ گئی تو مرے یار دیکھنا
ہے نقص جان دید ترا پر یہی ہے دھن
جی جاؤ یار ہو مجھے یک بار دیکھنا
تجھ بن عجب معاش ہے سوداؔ کا ان دنوں
تو بھی ٹک اس کو جا کے ستم گار دیکھنا
اے طفل اشک ہے فلک ہفتمیں پہ عرش
آگے قدم نہ رکھیو تو زنہار دیکھنا