تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجمنزل عشق و جنوں کے فاصلے ہیں سر بکف
ان کٹھن راہوں میں لطف دست یاراں چاہئے
کٹ رہی ہے اور کٹ چکتی نہیں فصل خزاں
تیز تر اک اور تیغ نو بہاراں چاہئے
آج مے خانہ میں سحر چشم ساقی کے لیے
التفات چشم مست میگساراں چاہئے
اس دل وحشی کی آزادی کا کیا کیجے علاج
اک کمند گیسوئے یزداں شکاراں چاہئے
شیخ میں ہمت رندان قدح خوار کہاں
ایک ہی جام میں آشفتہ ہے دستار کا رنگ
آسمانوں سے برستے ہیں زمیں پر ریگزار
آج پھر سردارؔ رقص برق و باراں چاہئے
نغمہ بن جاتا ہے نالہ ان کی بزم ناز میں
ان کو خوش رکھنے کو شور سوگواراں چاہئے
عکس ساقی سے چمک اٹھی ہے ساغر کی جبیں
اور کچھ تیز ہوا بادۂ گلنار کا رنگ
شمع کا مے کا شفق زار کا گلزار کا رنگ
سب ہیں اور سب سے جدا ہے لب دیدار کا رنگ
شفق صبح شہادت سے ہے تابندہ جبیں
ورنہ آلودۂ خوں تھا افق دار کا رنگ
آفتابوں کی طرح جاگی ہے انسان کی جوت
جگمگاتا ہے سرا پردۂ اسرار کا رنگ
وقت کی روح منور ہے نوا سے میری
عصر نو میں ہے مری شوخئ افکار کا رنگ
ان کے آنے کو چھپاؤں تو چھپاؤں کیوں کر
بدلا بدلا سا ہے میرے در و دیوار کا رنگ
نغمۂ زنجیر ہے اور شہر یاراں ان دنوں
ہے بہت اہل جنوں شور بہاراں ان دنوں
اس وفا دشمن سے پیمان وفا ہے استوار
زیر سنگ سخت ہے پھر دست یاراں ان دنوں
محتسب بھی حلقۂ رنداں کا ہے امیدوار
کم نہ ہو جائے وقار میگساراں ان دنوں
تیزیٔ تیغ ادا کی شہرتیں ہیں دور دور
ہے بہت آباد کوئے دل فگاراں ان دنوں
دوستو پیراہن جاں خون دل سے سرخ تر
بڑھ گیا ہے التفات گل عذاراں ان دنوں
اہل دل پر بارش لطف نگاہ دلنواز
مہرباں ہے عشق پر چشم نگاراں ان دنوں
تجھے کس نظر سے دیکھے یہ نگاہ درد آگیں
جو دعائیں دے رہی ہے تری چشم بے وفا کو