تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجیہی میرا شعر و نغمہ یہی میری فکر و حکمت
جو سرور و درد مندی دل بے قرار میں ہے
چکنا چور ہوا خوابوں کا دل کش دلچسپ آئینہ
ٹیڑھی ترچھی تصویریں ہیں ٹوٹے پھوٹے درپن میں
ریگستانوں میں جلتے ہیں پڑے ہوئے سو نقش قدم پر
آج خراماں کوئی نہیں ہے امیدوں کے گلشن میں
آنکھوں کی کچھ نورس کلیاں نیم شگفتہ غنچۂ لب
کیسے کیسے پھول بھرے ہیں گلچینوں کے دامن میں
کتنی آشاؤں کی لاشیں سوکھیں دل کے آنگن میں
کتنے سورج ڈوب گئے ہیں چہروں کے پیلے پن میں
بچوں کے میٹھے ہونٹوں پر پیاس کی سوکھی ریت جمی
دودھ کی دھاریں گائے کے تھن سے گر گئیں ناگوں کے پھن میں
دست غیب کی طرح چھپا ہے ظلم کا ہاتھ ستم کا وار
خشک لہو کی بارش دیکھی ہم نے کوچہ و برزن میں
یاد آئے ہیں عہد جنوں کے کھوئے ہوئے دل دار بہت
ان سے دور بسائی بستی جن سے ہمیں تھا پیار بہت
پائے جنوں میں پڑی ہوئی ہیں حرص و ہوا کی زنجیریں
قید ہے اب تک ہاتھ سحر کا تاریکی کے کنگن میں
ایک اک کر کے کھلی تھیں کلیاں ایک اک کر کے پھول گئے
ایک اک کر کے ہم سے بچھڑے باغ جہاں میں یار بہت
جو بھی ملا ہے لے آئے ہیں داغ دل یا داغ جگر
وادی وادی منزل منزل بھٹکے ہیں سردارؔ بہت
عقیدے بجھ رہے ہیں شمع جاں گل ہوتی جاتی ہے
مگر ذوق جنوں کی شعلہ سامانی نہیں جاتی
حسن کے جلوے عام ہیں لیکن ذوق نظارہ عام نہیں
عشق بہت مشکل ہے لیکن عشق کے دعویدار بہت
اگر یوں ہے تو کیوں ہے یوں نہیں تو کیوں نہیں آخر
یقیں محکم ہے لیکن دل کی حیرانی نہیں جاتی
لہو جتنا تھا سارا صرف مقتل ہو گیا لیکن
شہیدان وفا کے رخ کی تابانی نہیں جاتی
خدا معلوم کس کس کے لہو کی لالہ کاری ہے
زمین کوئے جاناں آج پہچانی نہیں جاتی
حرف سردارؔ میں پوشیدہ ہیں اسرار حیات
شعر سردارؔ میں ہے سرکشی و سرشاری
لمحہ لمحہ ہے کہ ہے قافلۂ منزل نور
سرحد شب میں بھی فرمان سحر ہے جاری
ترے ہاتھ کی بلندی میں فروغ کہکشاں ہے
یہ ہجوم ماہ و انجم ترے انتظار میں ہے
ابھی زندگی حسیں ہے ابھی ذکر موت کیسا
ابھی پھول کھل رہے ہیں ابھی تو کنار میں ہے