تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجمیکشوں کو مژدہ صدیوں کے پیاسوں کو نوید
اپنی محفل اپنا ساقی لے کے اب آتے ہیں ہم
جاگ اٹھتے ہیں تو سولی پر بھی نیند آتی نہیں
وقت پڑ جائے تو انگاروں پہ سو جاتے ہیں ہم
ہم کہ کرتے ہیں چمن میں اہتمام رنگ و بو
روئے گیتی سے نقاب حسن سرکاتے ہیں ہم
زندگی کو ہم سے بڑھ کر کون کر سکتا ہے پیار
اور اگر مرنے پہ آ جائیں تو مر جاتے ہیں ہم
عشق کا نغمہ جنوں کے ساز پر گاتے ہیں ہم
اپنے غم کی آنچ سے پتھر کو پگھلاتے ہیں ہم
عکس پڑتے ہی سنور جاتے ہیں چہرے کے نقوش
شاہد ہستی کو یوں آئینہ دکھلاتے ہیں ہم
یہ کیسا ظلم ہے پھر سایۂ دیوار زنداں میں
وطن کے سایۂ سرو و سمن کی یاد آتی ہے
دفن ہو کر خاک میں بھی دفن رہ سکتے نہیں
لالہ و گل بن کے ویرانوں پہ چھا جاتے ہیں ہم
تصور جس سے رنگیں ہے تخیل جس سے رقصاں ہے
غزال ہند و آہوئے ختن کی یاد آتی ہے
کہاں کا خوف زنداں دہشت دار و رسن کیسی
قد معشوق و زلف پر شکن کی یاد آتی ہے
کاش کر لیتے کبھی کعبۂ دل کا بھی طواف
وہ جو پتھر کے مکانوں سے خدا مانگتے ہیں
کبھی لیلیٰ و شیریں گاہ ہیر و سوہنی بن کر
نرالے یار کی بانکے سجن کی یاد آتی ہے
ہم نشیں سادہ دلی ہائے تمنا مت پوچھ
بے وفاؤں سے وفاؤں کا صلہ مانگتے ہیں
لو کے موسم میں بہاروں کی ہوا مانگتے ہیں
ہم کف دست خزاں پر بھی حنا مانگتے ہیں
خود بخود آہ لرزتے ہوئے بوسوں کی طرح
میرے ہونٹوں کی لطافت کو جگائے ہوئے ہونٹ
تاکہ دنیا پہ کھلے ان کا فریب انصاف
بے خطا ہو کے خطاؤں کی سزا مانگتے ہیں
عطر فردوس جواں میں یہ بسائے ہوئے ہونٹ
خون گلرنگ بہاراں میں نہائے ہوئے ہونٹ
یہ ہے وارفتگئ شوق کا عالم سردارؔ
بارش سنگ ہے اور باد صبا مانگتے ہیں
دست فطرت کے تراشے ہوئے دو برگ گلاب
دل کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کو بنائے ہوئے ہونٹ
جس میں ہو سطوت شاہین کی پرواز کا رنگ
لب شاعر سے وہ بلبل کی نوا مانگتے ہیں