تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجشاید انہیں کا عجز مرے کام آ گیا
جن دوستوں نے چھوڑ دیا وقت پر مجھے
ہنستے رہے فلک پہ ستارے زمیں پہ پھول
اچھا ہوا کہ عمر ملی مختصر مجھے
مدت کے بعد اس نے سر انجمن ضمیرؔ
دیکھا نگاہ عام سے اور خاص کر مجھے
درد میں لذت بہت اشکوں میں رعنائی بہت
اے غم ہستی ہمیں دنیا پسند آئی بہت
ہو نہ ہو دشت و چمن میں اک تعلق ہے ضرور
باد صحرائی بھی خوشبو میں اٹھا لائی بہت
مصلحت کا جبر ایسا تھا کہ چپ رہنا پڑا
ورنہ اسلوب زمانہ پر ہنسی آئی بہت
طوفاں نہیں گزرے کہ بیاباں نہیں گزرے
ہم مرحلۂ زیست سے آساں نہیں گزرے
بے سہاروں کی محبت بے نواؤں کا خلوص
آہ یہ دولت کہ انسانوں نے ٹھکرائی بہت
کچھ ایسے مقامات بھی تھے راہ وفا میں
محسوس یہ ہوتا تھا کہ انساں نہیں گزرے
بے خیالی میں بھی کتنے فاصلے طے ہو گئے
بے ارادہ بھی یہ دنیا دور لے آئی بہت
دیکھیں کیسا دن نکلے
بادل تو کچھ سرکے ہیں
باہر کوئی چیز نہیں
سارے ڈر اندر کے ہیں
تاریخ سرخ رو ہے انہیں حادثات سے
جن حادثوں سے قطع نظر کر دیا گیا
عرصہ ہوا وہ زلف پریشاں نہیں دیکھی
مدت ہوئی نظروں سے گلستاں نہیں گزرے
اپنی فطرت میں بھی روشن ہوں گے لیکن اے ضمیرؔ
میری راتوں سے بھی تاروں نے چمک پائی بہت
حیران تو گزرے ہیں زمانے کی روش سے
یہ اپنی روش تھی کہ پریشاں نہیں گزرے
کیسے کیسے دکھ دیکھے
کیا کیا عیب ہنر کے ہیں
مسجد تو بنوا لی تھی
پتھر سب مندر کے ہیں
ہر حادثہ نو سے الجھتے گئے ہر گام
ہم رہ گزر شوق سے گزراں نہیں گزرے
کپڑے اپنے گھر کے ہیں
دھبے دنیا بھر کے ہیں