تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجشرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سے
اب بات بڑھ چکی ہے حیا کے مقام سے
تصویر کھینچ لی ہے ترے شوخ حسن کی
میری نظر نے آج خطا کے مقام سے
دنیا کو بھول کر مری بانہوں میں جھول جا
آواز دے رہا ہوں وفا کے مقام سے
دل کے معاملے میں نتیجے کی فکر کیا
آگے ہے عشق جرم و سزا کے مقام سے
اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلو
کیا چاہتی ہے ان کی نظر پوچھتے چلو
جو خود کو کہہ رہے ہیں کہ منزل شناس ہیں
ان کو بھی کیا خبر ہے مگر پوچھتے چلو
کس منزل مراد کی جانب رواں ہیں ہم
اے رہروان خاک بسر پوچھتے چلو
ہم سے اگر ہے ترک تعلق تو کیا ہوا
یارو کوئی تو ان کی خبر پوچھتے چلو
مجھے دیوتا بنا کر تری چاہتوں نے پوجا
مرا پیار کہہ رہا ہے میں تجھے خدا بنا دوں
وہ جس کی چھاؤں میں پچیس سال گزرے ہیں
وہ پیڑ مجھ سے کوئی بات کیوں نہیں کرتا
محاذ عشق سے کب کون بچ کے نکلا ہے
تو بچ گیا ہے تو خیرات کیوں نہیں کرتا
کوئی ڈھونڈنے بھی آئے تو ہمیں نہ ڈھونڈ پائے
تو مجھے کہیں چھپا دے میں تجھے کہیں چھپا دوں
میں جس کے ساتھ کئی دن گزار آیا ہوں
وہ میرے ساتھ بسر رات کیوں نہیں کرتا
مرے دل میں آج کیا ہے تو کہے تو میں بتا دوں
تیری زلف پھر سنواروں تری مانگ پھر سجا دوں
لوٹ کیسی بھی ہو اب اس دیش میں رہنے نہ پائے
آج سب کے واسطے دھرتی کا دھن آزاد ہے
اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے
روح گنگا کی ہمالہ کا بدن آزاد ہے
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتا
ہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
مرے بازوؤں میں آ کر ترا درد چین پائے
ترے گیسوؤں میں چھپ کر میں جہاں کے غم بھلا دوں
مندروں میں سنکھ باجے مسجدوں میں ہو اذاں
شیخ کا دھرم اور دین برہمن آزاد ہے
مجھے تو جان سے بڑھ کر عزیز ہو گیا ہے
تو میرے ساتھ کوئی ہاتھ کیوں نہیں کرتا