تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجدولت احساس غم کی اتنی ارزانی ہوئی
نیند سی شے ہو گئی نایاب آدھی رات کو
تپتے صحرا تو مری منزل مقصود نہ تھے
میں کہیں ہمسفر ابر رواں کیوں نہ ہوا
کہتے ہیں حسن خد و خال کا پابند نہیں
ہر حسیں شے پہ مجھے تیرا گماں کیوں نہ ہوا
ابھر کے ڈوب گئی کشتئ خیال کہیں
یہ چاند ایک بھنور چاندنی سمندر ہے
نارسائی تھی مرے شوق کا حاصل تو شکیبؔ
حائل راہ کوئی سنگ گراں کیوں نہ ہوا
تو نے کیا کیا نہ اے زندگی دشت و در میں پھرایا مجھے
اب تو اپنے در و بام بھی جانتے ہیں پرایا مجھے
نہ سوچیے تو بہت مختصر ہے سیل حیات
جو سوچیے تو یہی زندگی سمندر ہے
اگر فریب حسیں ہو تو پھر فریب نہیں
خطا معاف حقیقت بدلتی رہتی ہے
تو اس میں ڈوب کے شاید ابھر سکے نہ کبھی
مرے حبیب مری خامشی سمندر ہے
جس دم قفس میں موسم گل کی خبر گئی
اک بار قیدیوں پہ قیامت گزر گئی
نہیں کہ تیرا کرم مجھ کو ناگوار نہیں
یہ غم ہے وجہ مسرت بدلتی رہتی ہے
سیل غم رکتا نہیں ضبط کی دیواروں سے
جوش گریہ تھا تو میں گریہ کناں کیوں نہ ہوا
بے جا نوازشات کا بار گراں نہیں
میں خوش ہوں اس لیے کہ کوئی مہرباں نہیں
بہتر تھا میں جو دور سے پھولوں کو دیکھتا
چھونے سے پتی پتی ہوا میں بکھر گئی
گھبرائیے نہ گردش ایام سے ہنوز
ترتیب فصل گل ہے یہ دور خزاں نہیں
کچھ برق سوز تنکے مجھے چاہئیں شکیبؔ
جھک جائیں گل کے بار سے وہ ڈالیاں نہیں
آغوش حادثات میں پائی ہے پرورش
جو برق پھونک دے وہ مرا آشیاں نہیں
کتنے ہی لوگ صاحب احساس ہو گئے
اک بے نوا کی چیخ بڑا کام کر گئی
دھندلا گئے نقوش تو سایہ سا بن گیا
دیکھا کیا میں ان کو جہاں تک نظر گئی
بس اک شعاع نور سے سایہ سمٹ گیا
وہ پاس آ رہا تھا کہ میں دور ہٹ گیا