تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجبد گماں عشق کو صد وہم و یقیں کے کھٹکے
شوخیٔ چشم سخن ساز ہے غماز جدا
کوئی ایسی نفسوں سے بھی ہو دم ساز جدا
دل کا انداز جدا ساز جدا راز جدا
یوں ہی کیا کم ہے تری یاد کہ دل کو چھیڑیں
زلف پر خم لب رنگیں نگۂ ناز جدا
آہ و زاری سے کبھی ساز محبت نہ چھڑا
غم کا انداز جدا عشق کا انداز جدا
عقدۂ پیچ و خم زلف کا کھلنا معلوم
راز الم سے ہے یہ سلسلۂ راز جدا
تنگئ و وسعت کونین میں نسبت کیسی
در توبہ سے در میکدہ ہو باز جدا
حسن کی شاہ تلون ادھر اک آفت جان
واہمے دل کے ادھر تفرقہ پرواز جدا
برق آواز جلا دے یہ نیستان جہاں
ساز ہستی سے ہے ساز لب اعجاز جدا
ہے ابھی مہتاب باقی اور باقی ہے شراب
اور باقی میرے تیرے درمیاں صدہا حساب
نگۂ ناز دئے جاتی ہے پیغام حیات
موت سے کھیل رہے ہیں ترے جانباز جدا
کچھ اشارے ہیں ادھر شوخی پنہاں کے فراقؔ
ہے سکوت نگۂ ناز سخن ساز جدا
بڑھتے بھی جاتے ہیں سب اہل جہاں سوئے عدم
عمر رفتہ بھی دئے جاتی ہے آواز جدا
پے بہ پے اڑتے ہوئے ہوش کے انداز الگ
طرز برق نگۂ حسن جنوں ساز جدا
دل میں یوں بیدار ہوتے ہیں خیالات غزل
آنکھیں ملتے جس طرح اٹھے کوئی مست شباب
گیسوئے خم دار میں اشعار تر کی ٹھنڈکیں
آتش رخسار میں قلب تپاں کا التہاب
زندگی کیا موت کیا دو کروٹیں ہیں عشق کی
سونے والے چونک اٹھیں گے قیامت بھی تو ہو
رسم و راہ دہر کیا جوش محبت بھی تو ہو
ٹوٹ جاتی ہے ہر اک زنجیر وحشت بھی تو ہو
کون رکھ سکتا ہے اس کو ساکن و جامد کہ زیست
انقلاب و انقلاب و انقلاب و انقلاب
ڈھونڈئیے کیوں استعارہ اور تشبیہ و مثال
حسن تو وہ ہے بتائیں جس کو حسن لاجواب
ایک عالم پر نہیں رہتی ہیں کیفیات عشق
گاہ ریگستاں بھی دریا گاہ دریا بھی سراب