تمام اردو شاعری
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
شاعری لوڈ ہو رہی ہے...
اپنے پسندیدہ اشعار پڑھیے اور اردو ادب کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیے۔
← ہوم پیجسہل اس سے تو یہی ہے کہ سنبھالیں دل کو
منتیں کون کرے آپ کے دربانوں کی
راز غم سے ہمیں آگاہ کیا خوب کیا
کچھ نہایت ہی نہیں آپ کے احسانوں کی
ہم رہ غیر مبارک انہیں گلگشت چمن
سیر ہم کو بھی میسر ہے بیابانوں کی
آپ نادم نہ ہوں کہ حسرتؔ سے
شکوۂ غم کا احتمال نہیں
سن کے مجھ سے وہ خواہش پابوس
ہنس کے کہنے لگے مجال نہیں
دل کو ہے یاد شوق کا وہ ہنر
جس سے بڑھ کر کوئی کمال نہیں
حائل تھی بیچ میں جو رضائی تمام شب
اس غم سے ہم کو نیند نہ آئی تمام شب
بے باک ملتے ہی جو ہوئے ہم تو شرم سے
آنکھ اس پری نے پھر نہ ملائی تمام شب
دل خوب جانتا ہے کہ تم کس خیال سے
کرتے رہے عدو کی برائی تمام شب
کی یاس سے ہوس نے لڑائی تمام شب
تم نے تو خوب راہ دکھائی تمام شب
کاوش درد جگر کی لذتوں کو بھول کر
مائل آرام و مشتاق شفا ہو جائیے
پھر بھی تو ختم ہو نہ سکی آرزو کی بات
ہر چند ہم نے ان کو سنائی تمام شب
میں گرفتار الفت صیاد
دام سے چھٹ کے بھی رہا نہ ہوا
پھر شام ہی سے کیوں وہ چلے تھے چھڑا کے ہاتھ
دکھتی رہی جو ان کی کلائی تمام شب
خودبخود بوئے یار پھیل گئی
کوئی منت کش صبا نہ ہوا
حسرتؔ سے کچھ وہ آتے ہی ایسے ہوئے خفا
پھر ہو سکی نہ ان سے صفائی تمام شب
یوں تو عاشق ترا زمانہ ہوا
مجھ سا جاں باز دوسرا نہ ہوا
خبر اس بے خبر کی لا دیتی
تجھ سے اتنا بھی اے صبا نہ ہوا
ان سے عرض کرم تو کیا کرتے
ہم سے خود شکوۂ جفا نہ ہوا
ہو کے بے خود کلام حسرتؔ سے
آج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا