مکمل شاعری
رک جا ہجوم گل کہ ابھی حوصلہ نہیں
دل سے خیال تنگی داماں گیا نہیں
جو کچھ ہیں سنگ و خشت ہیں یا گرد رہگزر
تم تک جو آئے ان کا کوئی نقش پا نہیں
صد حیف اس کے ہاتھ ہے ہر زخم کا رفو
دامن میں جس کے ایک بھی تار وفا نہیں
ہر آستاں پہ لکھا ہے اب نام شہر یار
وابستگان دل کے لئے کوئی جا نہیں
— زہرا نگاہ