مکمل شاعری

تری منزل غم کا غماز تھا

یہی جو ترا شوق پرواز تھا

دم واپسیں پاس ہوتا بھی کون

کہ تو آپ ہی اپنا دم ساز تھا

رہا ہو کے ظاہر بھی پوشیدہ تو

دل دہر کا کون سا راز تھا

بہت مضطرب تھی کوئی موج خوں

بہت منفرد کوئی انداز تھا

تری یاد میں جلسہ تعزیت

تجھے بھول جانے کا آغاز تھا

— ظفر اقبال