مکمل شاعری
آدمی ہوں وصف پیغمبر نہ مانگ
مجھ سے میرے دوست میرا سر نہ مانگ
ہو سکے تو عکس لوٹا دے مجھے
آئنے مجھ سے مرا پیکر نہ مانگ
یہ تو ممکن ہے کہ سر دے دیں مگر
ہم فقیروں سے کوئی پتھر نہ مانگ
عیب میں داخل ہو فن کاری جہاں
وقت کے پتھر وہاں آزر نہ مانگ
جن کو نیندوں کی نہ ہو چادر نصیب
ان سے خوابوں کا حسیں بستر نہ مانگ
— طاہر فراز