مکمل شاعری
ہر روز اک آوازہ انا الحق کا لگائیں
دیکھیں تو کہ ہے سلسلۂ دار کہاں تک
آئینہ در آئینہ در آئینہ ترا حسن
حیراں ہوں ترے طالب دیدار کہاں تک
تابشؔ ہوس لذت آزار کہاں تک
راحت سے یہ غم پھر بھی مرے یار کہاں تک
ہیں اس کے تعلق سے عزیز اہل جہاں بھی
لے جائے گی آخر ہوس یار کہاں تک
پھیلی ہوئی ہر سمت کڑی دھوپ ہے تابشؔ
جائے گا کوئی سایۂ دیوار کہاں تک
ہر راستے سے منزل ہستی ہے بہت دور
جائے گا مرے ساتھ غم یار کہاں تک
ہوتی ہی نہیں صبح قیامت بھی نمودار
جاگیں گے شب ہجر کے بیمار کہاں تک
ہاں طعنہ اغیار کے نشتر ہی سے کھل جائے
اک زخم رہے گا لب گفتار کہاں تک
— تابش دہلوی