مکمل شاعری
کسی بھی دشت نے ایسا نہیں گزارا دن
ہماری دھوپ سفر میں ہے سارا سارا دن
یہ مسئلہ ابھی دریا سے طے نہیں ہو گا
کہیں پہ شام کنارہ کہیں کنارہ دن
گزر گیا تری آنکھوں میں شام ہوتے ہی
گزارے سے جو گزرتا نہ تھا ہمارا دن
ہمارا کچھ بھی نہیں دل کی دھوپ چھانو میں
یہ رات رات تمہاری یہ دن تمہارا دن
چلا ہے ٹھہرا ہوا خامشی کا سایہ پھر
ڈھلا ہے عالم آواز میں دوبارہ دن
ہماری چشم سے بڑھ کر نہیں ہماری شام
ہمارے دل کے علاوہ نہیں ہمارا دن
طلوع اور غروب ایک ہو گئے دل میں
کسی نے شام گزاری کہ یاں گزارہ دن
— شاہین عباس