مکمل شاعری

جس کو ڈھونڈا جسے چاہا نہ ملا

یعنی ہم کو کوئی تجھ سا نہ ملا

یوں تو ہر آنکھ میں افسانے تھے

جو گناہوں میں بسا تھا نہ ملا

زندگی موت محبت حسرت

تیرے ملنے سے ہمیں کیا نہ ملا

— رضی عابدی