مکمل شاعری
جا کے یہ کہہ دے کوئی شعلوں سے چنگاری سے
پھول اس بار کھلے ہیں بڑی تیاری سے
شاہزادے سے ملاقات تو نا ممکن ہے
چلیے مل آتے ہیں چل کر کسی درباری سے
ذہن میں جب بھی ترے خط کی عبارت چمکی
ایک خوشبو سی نکلنے لگی الماری سے
اپنی ہر سانس کو نیلام کیا ہے میں نے
لوگ آسان ہوئے ہیں بڑی دشواری سے
بادشاہوں سے بھی پھینکے ہوئے سکے نہ لیے
ہم نے خیرات بھی مانگی ہے تو خودداری سے
— راحت اندوری