مکمل شاعری

جب آیا وہ یاں دل ربائی جتانے

تو کیا کیا لگا خوش ادائی جتانے

دکھانے لگی زلف اپنی درازی

مژہ بھی لگی کچھ رسائی جتانے

نظیرؔ ایک دن اس پری رو کے آگے

گئے ہم جو کچھ آشنائی جتانے

دیا جام اور ہم جو ہچکے تو بولا

تم آئے ہو نفرت فزائی جتانے

پلا دیں گے ہم تو میاں فائدہ کیا

لگے تم جو یاں پارسائی جتانے

— نظیر اکبرآبادی