مکمل شاعری
عاشقی امتیاز کیا جانے
فرق ناز و نیاز کیا جانے
سینۂ نے پہ جو گزرتی ہے
وہ لب نے نواز کیا جانے
ناخن عشق کتنے ٹوٹ گئے
گرہ نیم باز کیا جانے
— جگر مراد آبادی
عاشقی امتیاز کیا جانے
فرق ناز و نیاز کیا جانے
سینۂ نے پہ جو گزرتی ہے
وہ لب نے نواز کیا جانے
ناخن عشق کتنے ٹوٹ گئے
گرہ نیم باز کیا جانے