مکمل شاعری

ذوق نمود شوق کا اللہ رے ارتقا

تیری نظر میں میری تپش جلوہ گر ہے آج

کچھ اس ادا سے بزم میں وہ جلوہ گر ہے آج

عالم یہ ہے کہ دل ہی رقیب نظر ہے آج

اللہ رے حسن یار کی یہ سحر‌ کاریاں

ہر شے مری نظر میں فریب نظر ہے آج

حسن بہار ناوک مژگاں کے میں نثار

کیسا ہرا بھرا مرا زخم جگر ہے آج

کیوں کر رہے ہو جلوہ گہ عام کی تلاش

منظور کیا اہانت اہل نظر ہے آج

— جوہر نظامی