مکمل شاعری
دل کو تبسم نظر اپنا دکھا گیا کوئی
دامن عقل و ہوش میں آگ لگا گیا کوئی
جوہرؔ غم نصیب کو دے کے پیام التفات
عشق کے اعتبار کو اور بڑھا گیا کوئی
عالم بے خودی میں پھر سجدوں کی دھوم دھام سے
دیر کے ذرے ذرے کو کعبہ بنا گیا کوئی
گردش چشم مست سے دل کو لبھا گیا کوئی
عقل پہ مجھ کو ناز تھا وہ بھی مٹا گیا کوئی
یاس نے کر دیا تھا کچھ دل کے مزاج کو خنک
گرمیٔ التفات سے آگ لگا گیا کوئی
— جوہر نظامی