مکمل شاعری
کیاری کیاری خالی ہے
گہری سوچ میں مالی ہے
رنگ ہے وہ اڑنے والا
اک تصویر بنا لی ہے
ہاتھ ہواؤں میں لہرائے
گاڑی جانے والی ہے
نا مانوس لب و لہجہ
صورت دیکھی بھالی ہے
مائیں دروازوں پر ہیں
بارش ہونے والی ہے
کچھ نہیں اس کی مٹھی میں
میرا ہاتھ بھی خالی ہے
پھر افشا اک راز ہوا
پھر اک بات چھپا لی ہے
لہرائی زخموں کی فصل
بدن بدن ہریالی ہے
اب یہ بوڑھی دنیا جمالؔ
آنکھ جھپکنے والی ہے
— جمال احسانی