مکمل شاعری
دل نے اک جشن منایا کل رات
یاد کوئی بہت آیا کل رات
دور تک چاند کی صورت ہم راہ
تو تھا یا وہ ترا سایہ کل رات
چشم گریاں نے تو حد ہی کر دی
کس قدر حشر اٹھایا کل رات
تیری خوشبو کی پذیرائی میں
چاند نے گیت سنایا کل رات
نیند نے نیند کی سوغاتیں دیں
خواب نے خواب دکھایا کل رات
— عشرت آفریں