مکمل شاعری
بس ایک فصل درمیان رہ گئی
زمین زیر آسمان رہ گئی
وہ خواب ساعتیں کہ میرے گھر میں جب
شب وصال میہمان رہ گئیں
مرے وجود پر تری پلک پلک
جھکی مثال سائبان رہ گئی
ہوا کے ہاتھ میں دعا کا تیر تھا
لرز کے ایک پل کمان رہ گئی
مرا وجود تھا کہ شہر خامشی
سجی سجائی ہر دکان رہ گئی
کڑا سفر تھا ہجر سے وصال تک
جہاں کہ لذت گمان رہ گئی
— عشرت آفریں