مکمل شاعری

زندگی سے نپٹ رہا ہوں ابھی

موت کیا ہے مری بلا جانے

سمٹ آئے ہیں گھر میں ویرانے

تو کدھر جا رہا ہے دیوانے

صبح دم اپنی اپنی راہ لگے

شمع کے جاں نثار پروانے

دوستی اب گلے کا ہار نہیں

تار ٹوٹا بکھر گئے دانے

— حفیظ جالندھری