مکمل شاعری
آج بھی تیرے بدن کی خوشبو
تیرے بھیجے ہوئے گلدان میں ہے
اک یہی روشنی روشنی امکان میں ہے
تو ابھی تک دل ویران میں ہے
زندگی بھی ہے مری آنکھوں میں
موت بھی دیدۂ حیران میں ہے
پیار اور زندگی سے لگتا ہے
کوئی زندہ دلی بے جان میں ہے
شور برپا ہے تری یادوں کا
رونق ہجر بیابان میں ہے
دل ابھی نکلا نہیں سینے سے
ایک قیدی ابھی زندان میں ہے
— فرحت عباس شاہ