مکمل شاعری

میں تو ہوں اب اک عمر سے پچھتاووں کی زد میں

کیا تم کو بھی آتی ہے کبھی اپنی خطا یاد

خوشبو سا بدن یاد نہ سانسوں کی ہوا یاد

اجڑے ہوئے باغوں کو کہاں باد صبا یاد

آتی ہے پریشانی تو آتا ہے خدا یاد

ورنہ نہیں دنیا میں کوئی تیرے سوا یاد

ممکن ہے بھلا کیسے علاج غم جاناں

جب کوئی دوا یاد نہ ہے کوئی دعا یاد

جو بھولے سے بھولے ہیں مگر تیرے علاوہ

اک بچھڑا ہوا دل ہمیں آتا ہے سدا یاد

— فرحت عباس شاہ