مکمل شاعری
میں اٹھا تو فلک سے بہت چاند تارے گرے
اور صحرائے جاں میں بہت غم غبار اٹھا
اس کا غم میرے دل میں ہے اب بانسری کی طرح
نغمۂ درد سے زخمۂ اختیار اٹھا
کچھ رہا میرے دل میں تو اک اضطراب رہا
میں سدا اپنی ہی خاک سے بے قرار اٹھا
اے خدا رزق پرواز دے شہپروں کو مرے
میرے اطراف سے آسماں کا حصار اٹھا
وعدۂ وصل ہے لذت انتظار اٹھا
اور پھر عمر بھر اک غم اعتبار اٹھا
یا مری آنکھ سے چھین لے سب خزانۂ خواب
یا مری خاک سے زندگی کا فشار اٹھا
تو مجھے آسماں دے نہ دے بے زمین نہ کر
دشت جاں سے مرے موسم تاب کار اٹھا
— بشیر بدر