مکمل شاعری
اس کی چاہت کی چاندنی ہوگی
خوبصورت سی زندگی ہوگی
ہم بہت دور تھے مگر تم نے
دل کی آواز تو سنی ہوگی
چاہے جتنے چراغ گل کر دو
ایک گھر میں تو روشنی ہوگی
نیند تیرے گی میری آنکھوں کو
جب بھی خوابوں سے دوستی ہوگی
سوچتا ہوں کہ وہ کہاں ہوگا
کس کے آنگن میں چاندنی ہوگی
ایک لڑکی بہت سے پھول لیے
دل کی دہلیز پر کھڑی ہوگی
— بشیر بدر