مکمل شاعری

چاروں اور سمندر بڑھتی چنتا ٔہے

لہر لہر لہراتی کشتی ہم دونوں

جگ مگ جگ مگ دنیا کا میلہ جھوٹا

سچا سونا سچی چاندی ہم دونوں

سورج چندا جیسی جوڑی ہم دونوں

دن کا راجہ رات کی رانی ہم دونوں

دنیا کی یہ مایا کنکر پتھر ہے

آنسو شبنم ہیرا موتی ہم دونوں

گھر گھر دکھ سکھ کا اک دیپک جلے بجھے

ہر دیپک میں تیل اور باتی ہم دونوں

اک دوجے سے مل کر پورے ہوتے ہیں

آدھی آدھی ایک کہانی ہم دونوں

میں دہلیز کا دیپک ہوں آ تیز ہوا

رات گزاریں اپنی اپنی ہم دونوں

پربت پربت بادل بادل کرن کرن

اجلے پر والے دو پنچھی ہم دونوں

— بشیر بدر