مکمل شاعری

مک تيري عياں بجلي ميں ، آتش ميں ، شرارے ميں

جھلک تيري ہويدا چاند ميں ،سورج ميں ، تارے ميں

بلندي آسمانوں ميں ، زمينوں ميں تري پستي

رواني بحر ميں ، افتادگي تيري کنارے ميں

مجھے پھونکا ہے سوز قطرہء اشک محبت نے

غضب کي آگ تھي پاني کے چھوٹے سے شرارے ميں

شريعت کيوں گريباں گير ہو ذوق تکلم کي

چھپا جاتا ہوں اپنے دل کا مطلب استعارے ميں

جو ہے بيدار انساں ميں وہ گہري نيند سوتا ہے

شجر ميں ، پھول ميں ، حيواں ميں ، پتھر ميں ، ستارے ميں

نہيں جنس ثواب آخرت کي آرزو مجھ کو

وہ سوداگر ہوں ، ميں نے نفع ديکھا ہے خسارے ميں

صدائے لن تراني سن کے اے اقبال ميں چپ ہوں

تقاضوں کي کہاں طاقت ہے مجھ فرقت کے مارے ميں

سکوں نا آشنا رہنا اسے سامان ہستي ہے

تڑپ کس دل کي يا رب چھپ کے آ بيٹھي ہے پارے ميں

— علامہ اقبال