مکمل شاعری
وہ عشق جس کي شمع بجھا دے اجل کي پھونک
اس ميں مزا نہيں تپش و انتظار کا
ميري بساط کيا ہے ، تب و تاب يک نفس
شعلے سے بے محل ہے الجھنا شرار کا
کيا عشق ايک زندگي مستعار کا
کيا عشق پائدار سے ناپائدار کا
کر پہلے مجھ کو زندگي جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق ديکھ دل بے قرار کا
کانٹا وہ دے کہ جس کي کھٹک لازوال ہو
يارب ، وہ درد جس کي کسک لازوال ہو!
— علامہ اقبال