مکمل شاعری

اک شام یہ سفاک و بد اندیش جلا دے

شاید کہ مجھے شعلۂ در پیش جلا دے

اس دل کو کسی دست ادا سنج میں رکھنا

ممکن ہے یہ میزان کم و بیش جلا دے

کس قحط خور و خواب میں میں مول کے لایا

وہ نان کہ جو کاسۂ درویش جلا دے

شاید کہ کبھی خاک کم آمیر بلا لے

اور مجھ کو پس لوح کم اندیش جلا دے

رخصت کو ہے دریائے دلآرام روانی

جو کچھ ہے سفینے کے پس و پیش جلا دے

— افضال احمد سید