مکمل شاعری

جب نخل آرزو پہ خزاں ابتلا ہوئی

میں دست زد ثوابت و سیار سے ہوا

روشن وہ دل پہ میرے دل آزار سے ہوا

اک معرکہ جو حیرت و زنگار سے ہوا

اک شمع سرد تھی جو مجھے وا گداز تھی

اور اک شرف کہ خانۂ مسمار سے ہوا

پیوست تھے زمین سے افعیٰ شجر سے تیر

جوں ہی جدا میں شام عزا دار سے ہوا

بیعت تھی میرے دست بریدہ سے خشت و خاک

اس پہ سبک میں صاحب دیوار سے ہوا

— افضال احمد سید