مکمل شاعری

طوفاں ہے شیخ قہریا ہے

جو حرف ہے تس کے تہریا ہے

دل کیوں نہ بھنور ہو آج میرا

چیرا ترے سر پے لہریا ہے

تجھ حسن کے باغ میں سریجن

خورشید گل دو پہریا ہے

اب دین ہوا زمانہ سازی

آفاق تمام دہریا ہے

— آبرو شاہ مبارک